غازی آباد،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )غازی آباد میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)میٹرو کی ایک بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔آج موہن نگر کے قریب میٹرو کے زیر تعمیر روٹ میں ایک چلتی آٹو پر لوہے کا بڑا گارڈر گر گیا ہے۔خبروں کے مطابق اس دوران آٹو سوار تقریبا5 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال بھیجا گیا۔ان میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کی معلومات ملتے ہی ڈی ایم آر سی کے افسر جائے حادثہ پر پہنچے۔کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے غازی آباد میں ہوئے اس حادثے نے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)کی پول کھول دی ہے۔معلومات کے مطابق غازی آباد میں زیر تعمیر (دلشاد گارڈن سے نیا بس اڈہ)میٹرو روٹ پراسٹیشن پر حادثہ ہوا ہے۔مقام تعمیر پر فٹ اوور برج کا بنانے کا کام چل رہا تھا۔اس دوران یہاں صبح تقریباً 11بجے کے وقت لوہے کا ایک بڑا گرڈر گر گیا۔گرڈر چلتے آٹو پر گرنے سے اس میں بہت سے لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیک کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔لوہے کا گرڈر گرنے سے جائے حادثہ پر افترا تفری مچ گئی ۔اس دوران وہاں پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے سے اس روٹ پر کافی طویل جام لگ گیا تھا۔